چار دن کی چھٹی کے بعد ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ انٹربینک سے بڑی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) چار دن کی چھٹی کے بعد ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟۔۔ انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے پر بند ہوا تھا۔

آج انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوا ہے اور 283.58 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھ کر 286 روپے 50 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں