موٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی)غریب کی سواری سمجھے جانے والے موٹرسائیکل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی جس کی قیمت بھی آسمان کی بلندی کو چھونے لگی ہے۔گزشتہ برس فروخت ہونے والی 70سی سی موٹرسائیکل کی قیمت94ہزار900 سے بڑھ کرایک لاکھ45ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ 125سی سی موٹرسائیکل کی قیمت ایک لاکھ 52ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 15ہزار ہوگئی۔

نجی کمپنی کے بارگین مالک محمد سلمان کے مطابق موٹرسائیکلوں کی اسمبلنگ پاکستان میں ہوتی ہے تاہم ان میں استعمال ہونے والے المونیم سمیت کئی اسپیئرپارٹس جاپان سے امپورٹ ہوتے ہیں، ایل سیز بند ہونے کے باعث موٹرسائیکل اسمبلنگ میں کمی آئی ہوئی ہے جس کے باعث بائیکس مہنگی ہیں۔دوسری جانب شہریوں نے کہاکہ اب وہ موٹرسائیکل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اسی لیے زیادہ تر پیدل یا بس میں سفر کرتے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے موٹرسائیکلوں کو سستا کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ شہری سستی سفری سہولیات حاصل کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں