پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی کمی

کراچی(پی این آئی)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے ہوگئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سوناکا ریٹ29 ڈالر کم ہوکر 1939 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 283.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہواہے جس کے بعد 285.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں