ایف ایف سی نے67 مکانات گھوٹکی کے مکینوں کے حوالے کر دیئے

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان میں رواں سال موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب کر تباہ ہو گیا تھا جس سے نہ صرف جان و مال بلکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی(ایف ایف سی) کی ناگہانی آفات میں نادار عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سیلاب بحالی کی حالیہ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پرایف ایف سی نے گھوٹکی کے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

اب تک 67 مکانات گھوٹکی مکینوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں جن میں 6 بیوائیں بھی شامل ہیں۔رمضان کریم کے آغاز سے قبل مزید 22 مکانات کی تعمیر کی کوششیں بھی جاری ہیں تا کہ مکین خوشی سے عیدالفطر اپنے گھروں میں منا سکیں۔ پسماندہ کمیونٹی اور مقامی لوگوں نے کمپنی کی فلڈ ریلیف کوششوں کو بے پنا سراہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں