اسلام آباد (پی این آئی)رمضان سے پہلے آخری اتوار میں مہنگائی نے بازاروں کا رخ کرنے والوں کے ہوش اڑا دئیے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، شہریوں نے شکایت کی کہ سرکار نے جس چیز پر 10 روپے بڑھائے، منافع خور اس چیز پر 20 اور 30 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔شہریوں نے کہاکہ کہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں،
عوام کو مزید پریشان کرنے والے منافع خوروں کو کنٹرول کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں