سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنے کروڑ ڈالر کا اضافہ؟

اسلام آباد ( آئی این پی)سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ، سٹیٹ بینک کے مطابق چینی قرضوں کے حصول سے ملکی ذخائر میں بہتری آئی ہے۔جمعرات کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافے کے 9 ارب 84 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہیں، سٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close