بجلی فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مکمل، صارفین پر کتنے سو ارب کا بوجھ ڈالا جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کے لیے حکومت نے بجلی پر سر چارج تین روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی درخواست کر دی ہے، صارفین پر 335 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔۔۔۔ اس حوالے سے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سرچارج میں اضافے کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔۔۔ بجلی مہنگی کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ضرورت پوری نہیں ہوسکتی،

سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا جائے۔۔۔۔صارفین پر 335 ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کی سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرےگی، اطلاق کے الیکڑک کے صارفین پر بھی ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close