اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری دن میں ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 85 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 29 پیسے تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے بڑھ کر 285 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 400 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالرز اضافے سے 1924ڈالرز فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں