سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

ابو ظہبی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں سونے کے قیمتوں میں ریکارڈ کمی آئی ہےجبکہ آئندہ چند روز کے دوران مزید کمی کا امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے آغاز پر ہی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 216 درہم ہو گئی جو پہلے 220.75 درہم تھی، 22 قیراط سونے کے ایک گرام کے نرخ 3.75 کی کمی سے 204.05 درہم ہو گئے، 21 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں 3.05 درہم کمی کے بعد 198 درہم ہوگئی جبکہ18 قیراط ایک گرام سونے کی قمیت 3.25 درہم کی کمی کے بعد 179.75 درہم تک آ گئی۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ مقامی خریدار قیمتوں میں مزید کمی کے انتظار میں ہیں جب کہ اس وقت صرف غیر ملکی سیاح سونا خرید رہے ہیں تاہم امید ہے قیمتیں مزید نیچے آئیں گی اور گاہکوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close