لاہور(پی این آئی) لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں حالیہ اضافے کو جواز بناتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 5لاکھ 90ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑی سٹونک ای ایکس کی قیمت 3لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 49لاکھ روپے سے بڑھا کر 52لاکھ روپے اورسٹونک ای ایکس پلس کی قیمت 3لاکھ 30ہزار روپے اضافے کے ساتھ 54لاکھ روپے سے بڑھا کر 57لاکھ 30ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
سپورٹیج الفا کی قیمت 4لاکھ روپے اضافے سے 70لاکھ 50ہزار روپے، سپورٹیج فور وہیلز ڈرائیو کی قیمت 4لاکھ 40ہزار روپے اضافے سے 77لاکھ 90ہزار روپے اور سپورٹیج آل وہیلز ڈرائیوکی قیمت 4لاکھ 70ہزار روپے اضافے سے 83لاکھ 70ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اسی طرح سورینٹو فور وہیلز ڈرائیو کی قیمت 5لاکھ 40ہزار روپے اضافے سے 95لاکھ 40ہزار روپے، سورینٹو آل وہیلز ڈرائیو کی قیمت 5لاکھ 90ہزار روپے اضافے سے 1کروڑ 3لاکھ 90ہزار روپے اور سورینٹو وی 6کی قیمت 5لاکھ 90ہزار روپے اضافے سے 1کروڑ 3لاکھ 90ہزار روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں