سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی)بین الاقوامی اور مقامی منڈیوں میں سونے کے دام بڑھ گئے ہیں۔جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں3 ڈالرکااضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 1866 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200روپے اضافے کے بعد 198700روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے اضافے کے بعد 170353روپے ہوگئی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2120روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1817.55 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close