گھی اور چینی کتنی مہنگی ہوگئی؟ عوام کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گھی، چینی، چاول اور سبزیوں سمیت 29اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 1.37 فیصد اضافے کےبعد42.27فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 5 روپے 46 پیسے فی کلو، آلو 5 روپے 10 پیسے اور پیاز 12 روپے 32 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے ہیں، چینی کی قیمت 5 روپے 35 پیسے فی کلو بڑھ گئی ہے۔اعداد و شمار کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 69 روپے 19 پیسے مہنگا ہو کر 1774 روپے 70 پیسے تک پہنچ گیا ہے جب کہ اڑھائی کلو گھی کا ٹن 59 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ہے، دہی 3 روپے 44 پیسے اور دودھ 2 روپے 84 پیسے فی لٹر مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں