عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دو ہفتے کی کم ترین سطح پر، پاکستان میں کیا اثرات ہوں گے؟

واشنگٹن(آئی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت1.07ڈالرکمی کے بعد 81.59 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو 22 فروری کے بعد کم ترین قیمت ہے۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 94 سینٹس کمی کے بعد 75.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کسادبازاری کے خدشات ہیں،رپورٹس کے مطابق امریکا کا مرکزی بینک یو ایس فیڈرل ریزرو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے جس سے کساد بازاری کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس حوالے سے لوگ اب سوال پوچھتے ہیں کہ مقامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ لیکن فی الحال اس کا جواب دینا مشکل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close