اسلام آباد(پی این آئی) حالیہ عرصے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اور اب ایک بار پھر نیا اضافہ متوقع ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے کاروں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں 7فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے 1400سی سی یا اس سے بڑے انجن کی حامل گاڑیوں پر جی ایس ٹی 18فیصد سے بڑھا کر 25فیصد کر دیا ہے۔
خزانہ ڈویژن کی طرف سے لگژری اشیاءپر جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی، جن میں لگژری کاریں بھی شامل ہیں۔ اب ازیں حکومت کی طرف سے کاروں پر جی ایس ٹی 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کیا گیا تھا، جس کے بعد کمپنیوں کی طرف سے گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اب اس نئے اضافے کے بعد 1400سی سی یا اس سے بڑے انجن کی حامل گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں