انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

اسلام آباد (پی این آئی )آخری کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں2 روپے 80 پیسے کمی سامنے آئی ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close