انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر چھلانگ لگا دی

کراچی(آئی این پی) ملک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر3 روپے 18 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

کل کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا اور آج ڈالر کی انٹربینک میں اختتامی قیمت 282 روپے 30 پیسے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے ہے۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ تبادلہ کا فرق 2 روپے 20 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close