بجلی مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ نے کراچی کیلئے بجلی چار روپے 76 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے کراچی کیلئے بجلی چار روپے 76 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 55 پیسے مہنگی ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ۔ صارفین سے اضافی وصولیاں مارچ سے مئی 2023 کے دوران کی جائیں گی۔ اس سے قبل 06 مارچ کو نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا، مارچ سے جون تک صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے، جولائی سے اکتوبر تک ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ تک وصولی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نومبر سے جون 2024تک ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ لائف لائن صارفین اضافی سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 6 ماہ تک 200 یونٹ استعمال کرنے والوں 43پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی ایک روپے 43 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے 82 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ کمرشل صارفین بھی آئندہ سال جون تک 3 روپے 82 پیسے ادا کریں گے۔ اسی طرح زرعی صارفین بھی ایک روپے 43 سے 3 روپے 82 پیسے ادا کریں گے۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close