ڈالر کی قدر بڑھتے ہی سونے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا

کراچی(پی این آئی) قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ۔۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 23 ڈالرکم ہوکر 1819 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے اس کے باجود ملک بھر میں سونے کی قیمت میں400 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ10گرام سونےکی قیمت 343 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 496 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر 3.18 روپے مہنگا ہونے کے بعد 282.30 روپے کا ہو کر بندہو ا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 284 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close