آپ کی جیب میں موجود 5 ہزار روپے کا نوٹ اصلی ہے یا جعلی؟ کیسے چیک کریں؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں جعلی نوٹ ان دنوں عوام کے لیے بہت بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں اور اگر کسی کو یہ پتہ چلے کہ اس کی جیب میں موجود 5 ہزار روپے کا نوٹ جعلی ہے تو یہ بات اس کے لیے کسی شدید صدمے کم نہیں ہوتی ۔۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو لین دین کے عمل میں جعلی نوٹ کی پہچان کے لیے طریقہ کار اور اصلی نوٹ کی پہچان کی تمام نشانیاں جاری کی ہیں تا کہ آپ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔۔۔

جب بھی آپ 5 ہزار روپے کا نوٹ اصلی یا نقلی چیک کرنا چاہیں تو اس کو ہاتھ میں لے کر دیکھیں کہ۔۔۔ اس کی بائیں طرف واٹر مارک کی مدد سے قائداعظم کی تصویر، نوٹ کی مالیت موجود ہے۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ اردو ہندسوں میں لکھا گیا 5ہزار کا ٹوٹا ہوا نمبر نظر آئے گا جسے اگر لائٹ کے سامنے کرکے دیکھا جائے تو یہ پورا نمبر نظر آجاتا ہے۔۔۔5 ہزار روپے کے نوٹ کی حفاظتی تار کی چوڑائی اور لمبائی بھی زیادہ ہے اور اس پر بھی نوٹ کی مالیت کا ہندسہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔نوٹ کی دائیں طرف کنارے پرابھری ہوئی روشنائی سےلگے چھوٹے چھوٹے نشانوں اور نچلے حصے پر نوٹ کی مالیت کے ہندسے کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔۔قائداعظم کی تصویر کے اوپری حصے میں نوٹ کی مالیت کا ہندسہ چھپا ہوا ہے جسے ایک خاص اینگل سے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔نوٹ پر ایک مخصوص سیاہی سے ایک جھنڈا بھی شامل کیا گیا ہے جسے اگراب اینگل تبدیل کرکے دیکھیں تو وہ اپنا رنگ تبدیل کرلیتا ہے، اسے آپٹیکل ویریئبل انک سے تیار کیا جاتا ہے، یہ کرنسی نوٹوں کی سیکیورٹی کا سب سے جدید فیچر ہے جسے پاکستانی کرنسی نوٹوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو اس حوالے سے خبردار کیا کہ کرنسی نوٹ کے لین دین میں انتہائی احتیاط سے کام لیا کریں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close