سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں عالمی یومِ خواتین پر تقریب کا انعقاد

لاہور (پی این آئی) عالمی یومِ خواتین کے موقع پر سوئی ناردرن گیس میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بورڈ روحی رئیس خان نے کہا کہ آج کے دور میں خواتین پر شعبہء زندگی میں نظر آتی ہیں تاہم ابھی بھی خواتین کے حقوق کے لیے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد و خؤاتین کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں سازگار ماحول پیدا ہوسکے۔ روحی رئیس خان نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کام کے مقام پر ہراسگی کے حوالے سے سخت ترین پالیسی پر عمل پیرا ہے جس میں مزید بہتری کی کوشش بھی کی جارہی ہے تاکہ خواتین ملازمین بلاخوف و جھجک اپنی شکایات کمپنی انتظامیہ کے علم میں لاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ رعایت طلب کرنے کے بجائے سخت محنت کے ذریعے دنیا میں اپنا مقام بنائیں۔

اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ روحی رئیس خان نے خواتین ملازمین کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں سینیئر مینجمنٹ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close