ہنڈا کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کراچی (پی این آئی) گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ہنڈا نے کراچی میں عارضی طور پر پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل سیزکے ایشو،خام مال اوردرآمدی سامان کی آمدمیں مشکلات پریہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام کے بارے میں کمپنی نے تحریری طورپرپاکستان اسٹاک ایکسچینج کوآگاہ کردیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پلانٹ 9 مارچ سے 31 مارچ تک بندرہے گا،اس دوران پلانٹ سے گاڑیوں کی پروڈکشن بند رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں