نیپرا نے عوام پر بجلیاں گرا دیں، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا،مارچ سے جون تک 3 روپے 82 پیسے اور جولائی سے اکتوبر تک ایک روپے 43پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے،کمرشل اور زرعی صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

 

 

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا گیا ہے، مارچ سے جون تک صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے، جولائی سے اکتوبر تک ایک روپے 43پیسے فی یونٹ تک وصولی کی اجازت دے دی گئی ہے۔نومبر سے جون 2024تک ایک روپے 43پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔لائف لائن صارفین اضافی سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 6 ماہ تک 200یونٹ استعمال کرنے والوں 43پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی ایک روپے 43پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ 300یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے 82پیسے مہنگی کی گئی ہے۔کمرشل صارفین بھی آئندہ سال جون تک 3 روپے 82پیسے ادا کریں گے۔اسی طرح زرعی صارفین بھی ایک روپے 43سے 3 روپے 82پیسے ادا کریں گے۔

 

 

 

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالرکمی سے 1849 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 2000 روپے کمی سی1لاکھ 98 ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت 1715روپے کمی سے 1لاکھ 69 ہزار753 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2140 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close