ایم ڈی اینڈ سی ای او ایف ایف سی نے ایف ایف سی فلڈ ریلیف بحالی کی کوششوں کی نگرانی کے لیے گوٹھ ماچھی اور میرپور ماتھیلو کا دورہ کیا

 

راولپنڈی (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) مشکل اور آزمائش کے وقت میں انسانی آفات، کورونا وبا اور سیلاب کی امدادی کوششوں کی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ کمپنی اپنے CSR پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرتی رہی ہے۔

 

 

 

اسی سلسلے میں، ایم ڈی اینڈ سی ای او فوجی فرٹیلائزر کمپنی، جناب سرفراز احمد رحمٰن نے میرپور ماتھیلو اور گوٹھ ماچھی کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف بحالی کے تعمیراتی پروگرام کے تحت بنائے گئے گھروں کو سیلاب زدگان کے حوالے کیا – انہوں نے متاثرین سے بات چیت بھی کی جنہوں نے آس پاس کے علاقوں کی غریب آبادی کے لیے ایف ایف سی کے تعاون کو سراہا-

ان کا کہنا تھا کہ ایف ایف سی تعلیم کے حصول کے فروغ پر خصوصی توجہ دیتی ہے ۔ اور خاص طور پر خواتین کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتی ہے – اسی سلسلے میں، انہوں نے علاقے میں بہتر تعلیمی معیار کی حوصلہ افزائی کے وژن کے ساتھ سونا پبلک سکول اینڈ کالج میرپور ماتھیلو کے گرلز سیکشن کا بھی افتتاح کیا۔ جناب سرفراز احمد رحمان نے 3.5 ملین روپے کی لاگت سے بستی وراند میں تعمیر کیا گیا آر او پلانٹ کا بھی افتتاح کیا اور پسماندہ کمیونٹی کی بہتری کے لیے ایف ایف سی کی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے فخر کے ساتھ بتایا کہ ایف ایف سی نے ہمیشہ کمیونٹی کی بہتری اور خوش حالی کو ترجیح دی ہے اور اسی لیے گوٹھ ماچھی اور میرپور ماتھیلو کے دیہی علاقوں میں صحت، تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close