ڈالر سستا ہوتے ہی سونے کی قیمتیں بھی دھڑام سے نیچے آگئیں، خریداروں کیلئے اچھی خبر

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت مزید سینکڑوں روپے کم ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی ہے، 2000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1715 روپے کم ہو کر 169753 روپے پر آ گیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہو کر 1849 ڈالر فی اونس ہے۔

 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہواہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.92 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کمی ہوئی اور ڈالر 279 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں