موٹرسائیکل خریدنا اب عام آدمی کے بس کی بات نہیں، ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں ایٹلس ہُنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ہُنڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 8 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 55 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ ہُنڈا پرائڈر کی قیمت بھی 9 ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 90 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ہُنڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 9 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بھی اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 125 سپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 12 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ہُنڈا کی 150 موٹرسائیکل کی قیمت میں بھی 25 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نہیں قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے گذشتہ مہینے فروری میں بھی ایٹلس ہُنڈا میں سی ڈی 70 کی قیمت میں 9 ہزار، سی ڈی 70 ’ڈریم‘ کی قیمت میں 9 ہزار 600 اور پرائڈر کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا تھا۔فروری کے مہینے میں سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار اور 125 کے سپیشل ایڈیشن میں 13 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں