یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا، اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈز نے اپنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کیم طابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک لیٹر دودھ 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217 سے بڑھ کر 247 روپے کا ہوگیا جبکہ 900 گرام چائے کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 900 گرام چائے کا پیک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اور ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close