انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کے حوالے سے مثبت خبریں آنے لگیں ، قیمت کہاں تک آ گئی؟

کراچی (پی این آئی) کرنسی مارکیٹ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح سے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے ریکارڈ توڑ چھلانگ لگائی تھی اور اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا جب کہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔ آج جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میں کاروبار کے دوران پہلے ڈالر 5 روپے 9 پیسے سستا ہوکر ڈالر 280 روپے کا ہوا۔ اس دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی اور ڈالر مجموعی طور پر 7 روپے 9 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہو گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close