اسلام آباد (پی این آئی) ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافے کے اثرات پٹرول کی قیمتوں میں پر بھی ظاہر ہوں گے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے روپے پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں تیل مہنگا ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔ گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘میں میزبان حامد میر کے سوالوں کے جواب میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے،
استحکام سے متعلق معاملات پر جن لوگوں کے پاس اتھارٹیز ہیں انہیں بھی غور کرنا چاہیے۔ مصدق ملک نےکہا کہ روپے پر دباؤ بڑھتا رہا تو آئندہ تیل مہنگا ہوسکتا ہے، روس سے تیل کی درآمد پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ عدم استحکام کی وجہ سے ہوا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں