یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے گھی کی بہت ہی اونچی چھلانگ، کس کو پرانی قیمت پر ملے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والا سستا والا گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والےگھی کی قیمت میں 2 ماہ میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔اس حوالے سے ملنے والی دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج کے تحت گھی فی کلو 115 روپے مہنگا ہوگیا ہے،

اب سبسڈی والا گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ یکم جنوری2023 کو گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے اضافہ کیا گیا تھا، گزشتہ 2 ماہ میں وزیراعظم پیکج کے تحت گھی مجموعی طور پر 190 روپےفی کلو مہنگا ہوچکا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، ان کے لیے گھی کی فی کلو قیمت300 روپے برقرار رہے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close