پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کی وجہ سامنے آ گئی

کراچی(آئی این پی)حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کردیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی45 روپیکردی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی میں5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی7 روپے77 پیسے بڑھادی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہیکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں 50 پیسیکا اضافہ کیا گیا ہے،لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 27 روپے87 پیسے ہوگئی ہے۔ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہوگی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close