اسلام آباد (پی این آئی )آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کر دیا گیا ۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 45روپے کر دی گئی ۔مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 7روپے 77پیسے بڑھا دی گئی ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 8روپے 2 پیسے عائد کی گئی ہے ،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں 50 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے،لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 27 روپے87 پیسے ہوگئی ہے۔ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں