ایل پی جی کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت میں پھر اضافہ کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 136 روپے 44 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت3277 روپے 73 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 11 روپے 56 پیسے مہنگی ہوئی ہے اور نئی قیمت 277 روپے77 پیسے فی کلو ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close