کراچی(پی این آئی )کاروبار کے اختتام تک ڈالر کتنے کا ہوگیا؟ انٹربینک سے بڑی خبر آگئی ۔۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر پیسے سستا ہو کر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 265 روپےکا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں