سونا مزید کتنا سستا ہوگیا؟ خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی(پی این آئی)عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1810 ڈالرہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 194100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10تولہ سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی کے بعد 166409روپے ہوگئی ہے ۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کم ہو کر 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.14 روپے کمی ہو کر 1800.41 روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close