چین کی جانب سے ڈالرز کی بارش، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، رقم چائنا ڈیویلمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے تحت موصول ہوئی۔ اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ پاکستان نے یہ رقم رول اوور کے تحت ادا کردی تھی۔رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٓآئی ایم ایف معاہدے کے فوری بعد دوست ملک مدد کے انتظار میں ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں گے۔ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے جائزہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں گے۔ہم کڑی شرائط ماننے کو تیار ہوگئے ہیں،کیونکہ ریاست پاکستان پہلے باقی چیزیں بعد میں ہیں، سب سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاست داؤ پر لگائی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک انتہائی دوست ملک ہے جس نے وزیرخارجہ کو یقین دہانی کروائی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے فوری بعد مدد کرنے کے انتظار میں ہے۔میں ان ممالک میں گیا تھا اور وزیرخارجہ بھی گئے تھے۔ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ہر لحاظ سے مقدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج مجھے پتا چلا کہ ایک خطرناک دہشتگرد جہنم واصل ہوگیا ہے، اسی طرح کل بھی کامیابیاں ملیں۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھے اور پاکستان کو مشکل حالات سے بچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close