لڑکھڑاتی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)لڑکھڑاتی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 فروری تک 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 10 سے 17 فروری کے دوران 2.43 کروڑ ڈالر بڑھے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 6.56 کروڑ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.13 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.46 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close