بیجنگ(شِنہوا)جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے سیفٹی خدشات کے پیش نظر چینی مارکیٹ سے درآمد شدہ لیکسز کاریں واپس منگوانا شروع کر دی ہیں۔چین کے مارکیٹ ریگولیشن کے ریاستی ادارے نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ٹویوٹا موٹر(چائنہ)انویسٹمنٹ کمپنی کی طرف سے واپس لی جانے والی کاروں میں 22 ہزار965 درآمد شدہ لیکسز جی ایس، آئی ایس، آر سی، اور آر سی ایف ماڈلز شامل ہیں۔
28 ستمبر 2011 اور 22 اگست 2018 کے درمیان درآمد شدہ 9ہزار498 لیکسز جی ایس 250، جی ایس300، جی ایس 350، جی ایس300 ایچ اور جی ایس 450ایچ ماڈلز، 25 اکتوبر 2012 سے 10 اگست 2018 کے درمیان درآمد شدہ لیکسز آئی ایس250 اور آئی ایس 300 ماڈل کی12ہزار527 کاریں،2 اکتوبر 2015 سے 2 اگست 2018 کے درمیان تیار کردہ 884 آر سی 300ماڈل کی لیکسز اور 29 ستمبر 2014 سے 6 ستمبر 2017 کے درمیان تیار کردہ آر سی ایف ماڈل کی 56 درآمدی کاریں واپس منگوائی جائیں گی۔ان گاڑیوں کے ایندھن کے ٹینک کا وینٹ پائپ شیل اپنے بالائی حصے کی غلط بناوٹ کی وجہ سے ٹوٹنے کا خدشہ اور تیل کے رساو کا باعث بن سکتا ہے، جس سے سیفٹی خطرات اور حد سے زیادہ ایندھن کے خارج ہونے کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔کمپنی نے کہا کہ وہ متاثرہ گاڑیوں کے خراب پرزوں کو بلامعاوضہ تبدیل کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں