کراچی(آئی این پی) قومی ایئر لائن کے تمام ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔پی آئی اے کے تمام افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، یہ اضافہ وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے کی بورڈ میٹنگ میں منظور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ قومی ایئر لائن گزشتہ کئی برس سے خسارے کا شکار ہے اور ذرائع کے مطابق ادارے کا مجموعی خسارہ 400 ارب روپے سے زائد ہے، آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی آمدنی بڑھا کر بہتری لانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔پی آئی اے کی مالی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو 2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں 67 ارب روپے کے خسارے کا سامنا رہا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں