ریلوے خسارہ عروج پر پہنچ گیا، تین مالی مالی سال میں ڈیڑھ کھرب سے زائد بے ضابطگیاں

اسلام آباد (آئی این پی)ریلوے خسارے میں اور بے ضابطگیاں عروج پہنچ گئیں پر،وزارت ریلوے میں صرف3مالی سالوں میں ڈیڑھ کھرب سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی، بے ضابطگیوں کی نشاندہی 216آڈٹ پیروں میں کی گئی ہے ۔اس خبررساں ادارے کو دستیاب دستاویزات کے مطابق مالی سال2018-19کے لئے وزارت ریلوے اور اس سے متعلقہ محکموں کے خلاف 79آڈٹ پیرے بنے،ان79آڈٹ اعتراضات میں کل ایک کھرب 81کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی نشاندہی کی گئی، 8میں سے 4انکوائریاں مکمل ہوگئیں،

ان میں کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا جبکہ تین انکوائریاں ہورہی ہیں،ایک کیس نیب کو دیا گیا ہے،2019-20کے لئے وزارت ریلوے اور اس سے ملحقہ محکموں کے خلاف 114آڈٹ پیرے بنے،114آڈٹ اعتراضات میں 45ارب 50کروڑ روپے سے زائد کی نشاندہی کی گئی،29انکوائریوں میں سے 9انکوائری رپورٹس مکمل ہو گئیں،ان رپورٹس میں کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا، 20انکوائریاں ہورہی ہیں،مالی سال2020-21میں وزارت ریلوے اوراس ملحقہ محکموں کے خلاف 23آڈٹ پیرے بنے،23 آڈٹ اعتراضات میں 26ارب 22کروڑ روپے سے زائد کی نشاندہی کی گئی،تین انکوائریاں زیر عمل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں