لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید بحران کی زد میں ہے، جمہوریت اور عدلیہ کو خطرات لاحق ہیں، ٹوئٹر پر لیگی رہنما مصدق ملک کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ موصوف نے پہلے تو مہنگی ترین گیس ضرورت سے زیادہ خرید لی، پھر بروقت کچھ بھی نہ خریدا، بات صرف عمران خان پر کرتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل کے ذخائر 3ماہ سے کم ہو کے صرف 7دن کے رہ گئے، پورے 10ماہ تک روس سے سستا تیل اور گیس نہ لے کر ملک میں توانائی اور مہنگائی کا بحران پیدا کیا گیا،اپنے ایک اور بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ شفاف انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہیں، پی ڈی ایم انتخابی میدان چھوڑ کر بھاگ رہی ہے، عمران خان مار دھاڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 30فیصد تک پہنچ چکی ہے، ملک کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے، یہ چہرے ملک کی تباہی کا نشان بن چکے ہیں، اس حلقے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا امیدوار نظر نہیں آرہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں