اسلام آباد (پی این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی ایک روپے17 پیسیفی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست کی گئی ہے۔سی پی پی اے نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائیگی۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلیکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں