بجلی پھر مہنگی؟ عوام کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر سامنے آ گئی، بجلی مزید ایک روپے 17 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close