ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوگئی؟۔۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 262 روپے 81 پیسے پر بند ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 57 پیسے کمی سے 262 روپے 81 پیسے پر بند ہو گیا۔

قبل ازیں آج صبح کاروبار کے آغاز سے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 265 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close