موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا

لاہور( پی این آئی)ہنڈا اٹلس نے ایک بار پھر موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا ۔ پاک ویلز کے مطابق سی ڈی ہنڈا 70کی قیمت میں نو ہزارکا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 37ہزار 900روپے ہو گئی ، اس طرح سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 9ہزار چھ سو کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 47ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے ۔ ہنڈا پرائڈ کی قیمت میں دس ہزار چھ سو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ اکیاسی ہزار 5سو روپے

تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہنڈا سی جی 125کی قیمت میں 11ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 5ہزار 9 سو روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ ہنڈا 150 کے اسپیشل ایڈیشن کی نئی قیمت بھی 35 ہزار روپے کے اضافے کے بعد چار لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ہنڈا کی 125 کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں بھی 13 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جب کہ ہنڈا 150 کی قیمت

35 ہزار روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کیا تھا۔قبل ازیں اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا اعلان کردیا، نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو کی ہیں۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سی ڈی 70 سات ہزار 400 روپے مہنگی ہوکر ایک لاکھ 28ہزار 900روپے کی ہوگئیجبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت 9 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94ہزار 900روپے ہوگئی ۔سی ڈی 70ڈریم 8ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد ایک لاکھ 37ہزار 900روپے

پوریڈور 9 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 170,900 روپے جبکہ سی جی 125 ایس 11 ہزار 400 روپے مہنگی ہونے کے بعد 2لاکھ 30ہزار 900روپے کی ہوگئی۔سی بی 125 ایف 22ہزار روپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 5ہزار 900روپے ،سی بی 150ایف 30ہزارروپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 83ہزار 900روپے اور سی بی 150 ایف سلور 30 ہزار روپے مہنگی ہوکر 3لاکھ 87ہزار 900روپے کی ہوگئی ۔اس سال یہ ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ہونے والا پہلا اضافہ ہے،

کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن یہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے اثر کو واضح کرتا ہے۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں جاری معاشی عدم استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے جو خریداروں کیلئے ناقابل برداشت ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں