موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) موٹر سائیکلیں اور کاریں تیار کرنے والی کمپنیاں گزشتہ کچھ عرصے میں تسلسل کے ساتھ اپنی پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں، جبکہ اب ایٹلس ہنڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی مشہور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

سگریٹ مزید مہنگا، سیل ٹیکس 18 فیصد، 170 ارب کے نئے ٹیکس اس ضمن میں مؤقر ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جب کہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ہنڈا پرائڈر کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جب کہ ہنڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت دو لاکھ پانچ ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ہنڈا 150 کے اسپیشل ایڈیشن کی نئی قیمت بھی 35 ہزار روپے کے اضافے کے بعد چار لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ہنڈا کی 125 کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں بھی 13 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جب کہ ہنڈا 150 کی قیمت 35 ہزار روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17 روپے 20 پیسے کے اضافے سے 280 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 68 پیسے سے 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close