کراچی (پی این آئی) ملک میں سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3258 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1839 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ایک روپیہ کمی کے بعد ڈالر 264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالرکا بھاؤ 265 روپے 38 پیسے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر 268 روپے ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 176 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 326 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں