مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑا ریلیف، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے کمی کردی، بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔اے آروائی نیوز کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ دو روپے بتیس پیسے کمی کردی ہے۔

بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی، بجلی میں کمی کا اطلاق صرف فروری 2023 کے بجلی بلوں پر ہوگا۔ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس کمی کا اطلاق لائف لائن، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا، اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریئے کی فی ٹن قیمت میں یکدم 10 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔منی بجٹ، بجلی، گیس کے نرخ میں اضافے کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کے حکومتی اقدامات نے ہر چیز کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔آوٹ اف کنڑول ہوتی مہنگائی میں سریا اور سیمنٹ مالکان نے بھی اپنے اپنے نرخ مقرر کر لے ہیں، اور سریئے کی قیمت 10 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب سیمیٹ کی قیمت میں ابھی گزشتہ روز ہی ایک ہزار 20 روپیتھی، تاہم پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور نئے ٹیکسز کے باعث آج کی قیمت کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سریئے کے بعد اب سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 روپے کا ہو گیا۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ مٹی کے کی قیمت 12 روپے 90 پیسے اضافے کے بعد 202 روپے 73 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 9 روپے 68 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے حکومت نے گیس کے نرخوں میں بھی 113 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ بتایا گیا کہ گیس مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین پر زیادہ بوجھ پڑے گا۔ گھریلو سمیت مختلف شعبوں کے گیس صارفین کیلئے 16 سے 113 فیصد تک گیس مہنگی کی گئی،پٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائز پر حکومت نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا،حکومتی فیصلے کے تحت اب گھریلو صارفین کیلئے گیس کے 12 سلیب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close