اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت پر سیلز ٹیکس کی شرح 18فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 2.26روپے اضافہ کے ساتھ266.21 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر پر جی ایس ٹی 382.35سے بڑھا کر 404.84روپے کردی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141.29روپے ہوگئی ہے ۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ میں سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close