موجیں ہی موجیں، سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(پی این آئی)سونا مزید سستا ہوگیا۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کم ہوکر ایک لاکھ92ہزار 200روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3173 روپے کم ہوکر ایک لاکھ64 ہزار 780روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالرز کم ہوکر 1837 ڈالرز فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں