کراچی(پی این آئی) آٹو انڈسٹری کو درپیش مسائل کی وجہ سے نئی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی آ چکی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی ’آلٹو‘ کار جو سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک تھی۔
رواں سال کے پہلے مہینے میں اس کار کے صرف 44یونٹ فروخت ہوئے ہیں۔ دسمبر 2022ء میں آلٹو کے 3ہزار 864یونٹ فروخت ہوئے تھے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ہر ماہ آلٹو کے اوسطاً5ہزار یونٹ فروخت ہوتے رہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پاک سوزوکی کی طرف سے متعدد بار اپنی پیداوار روکی گئی، اس وجہ سے بھی اس کی گاڑیوں کی فروخت کم ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ویگن آر، جو کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے، رواں سال کے پہلے مہینے میں اس گاڑی کے بھی صرف 671یونٹس فروخت ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پرجنوری 2023ء میں پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے 2ہزار 946یونٹس فروخت ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں